اسلام آباد :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے ہیں، پی ڈی ایم میں اختلاف نہ حکومت کی کامیابی ہے نہ حکومت کا اس میں ہاتھ ہے، پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں، اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے،یہ سارے عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوئے اور ٹھس ہو گئے،پی ڈی ایم میں اختلاف اپوزیشن کی نااہلی ہے۔اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائداعظم پوٹریٹ کی تعمیر نو کی گئی، قائد اعظم یاد گاری پورٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ60 دن کے اندر اندر قائد اعظم کی آرکائیو بنائیں گے، اسلام آباد کے ہرپارک کو پندرہ روزکے بعد رینویٹ کریں گے، شہر کو باغوں اور پارکوں کا شہر بنائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پی پی پی ہمیشہ کیلئے الگ الگ ہوگئے ہیں، اصل فیصلہ فضل الرحمان نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سارے عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوئے اور ٹھس ہو گئے، پی ڈی ایم میں اختلاف اپوزیشن کی نااہلی ہے، اپوزیشن کو کہتے ہیں اب آپ لوگوں سے عمران خان نہیں جانے والا، اسمبلیوں میں آئیں ریفارمزپر بات کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی اسکینڈلز کو شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں اور لاک ڈاون پر این سی او سی کام کررہا ہے، میرا ان سے کوئی کام نہیں، میں اپنی وزارت میں دخل اندازی نہیں کرنے دیتا اور نہ ہی کسی کی وزارت میں دخل اندازی کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ دعا ہے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کو اللّٰہ صحت دے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کابینہ میں ردوبدل ہوتی رہتی ہے، وزیر وزیر ہوتا ہے، چاہے اِس وزارت میں ہو یا اْس وزارت میں، عمران خان جہاں کہیں گے میں وہیں کھیلوں گا۔اپوزیشن کے مستقبل کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ یہ اسمبلیوں میں آئے، عمران خان ان سے نہیں جانے والا، آئینی ریفارمز کریں عمران خان آپ سے باہر نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن این سی او سی کا کام ہے میرا کام نہیں ہے، اگر مجھے کہا جائے گا تو میں لاک ڈاؤن پر عملدر آمد کراؤں گا۔انہوں نے کہا کہ آخری سال الیکشن کا ہوگا، ہم نے کام کرنا ہے، عمران خان نے کہا کہ کام کریں۔
عمران خان کو ہٹانے والے خود پیچھے ہٹ گئے ہیں، شیخ رشید

ٹیگز:
عمران خان
