سانگھڑ (ڈیلی گرین گوادر) سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔ متوفی خاور حسین کراچی میں نجی ٹی وی چینل سے منسلک تھے، ان کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے، ان کی نعش گاڑی سے ملی ہے جبکہ ان کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی۔ڈی آئی جی پولیس نے بتایا ہے کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ واقعہ کیسے پیش آیا، پولیس ٹیم ہر پہلو سے تفتیش شروع کر رہی ہے، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں، گاڑی سے ملنے والے اسلحہ کو فرانزک لیب بھیجا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی ہلاکت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
سانگھڑ صحافی خاور حسین کی گاڑی سے لاش برآمد

ٹیگز:
سانگھڑ
