لاہور : کس صوبے میں کتنے گدھے ہیں؟، حکومت کی زراعت شماری رپورٹ برائے سال 2024 میں تفصیلات سامنے آگئی ہیں، پنجاب میں گدھوں کی تعداد تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ 24 لاکھ 3 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی۔پنجاب میں بلوچستان کے مقابلے میں 17 لاکھ 73 ہزار،خیبر پختونخوا کے مقابلے میں 16 لاکھ 21 ہزار اور سندھ کے مقابلے میں پنجاب میں گدھوں کی تعداد 13 لاکھ 22 ہزار زیادہ ہے۔گدھوں کی تعداد کے حوالے سے سندھ دوسرے اورخیبرپختونخوا تیسرے نمبرپر ہے، صوبہ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد باقی صوبوں کے مقابلے میں کم ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار، سندھ میں گدھوں کی تعداد 10 لاکھ 81 ہزار، خیبرپختونخوا میں گدھوں کی تعداد 7 لاکھ 82 ہزار اور بلوچستان میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار ہوچکی ہےزراعت شماری کی رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ ہوچکی ہے۔
کس صوبے میں کتنے گدھے ہیں؟
ٹیگز:
صوبے
