مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ کے علاقے سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں 39 اپ جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس سے تین مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین کو آئی ای ڈی ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ٹریک کو نقصان پہنچنے پر ریلوے اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو کوئٹہ واپس لایا جائے گا اور سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی ٹرین آپریشن بحال کیا جائے گا۔
مستونگ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا

ٹیگز:
مستونگ
