کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک کے دفاع کے لئے قربانی دی اور بھارت کو عوامی طاقت سے شکست سے دو چار کی مگر جمعیت کو 15 سال تک اپوزیشن میں رکھا گیا اور جمعیت کی حکومت نہیں بنانے دی گئی اور سازش کے تحت جمعیت کو حکومت سے دور رکھا گیاحالانکہ جمعیت نے 2002 سے 2013 تک 9 یونیورسٹی اور 14 میڈیکل کالجز کو بنیاد رکھا جمعیت کا گناہ صرف این ایف سی ایوارڈ تھا اور این ایف سی ایوارڈ حاصل کیا تو ہمیں حکومت سے دور رکھا گیااس موقع پر جمعیت کے اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری، صوبائی جنرل سیکریٹری سید محمود شاہ، مولوی سرور موسی خیل، مولانا کمال الدین بھی موجود تھے
سازش کے تحت جمعیت کو حکومت سے دور رکھا گیا ٗمولانا عبدالواسع

ٹیگز:
عبدالواسع
