کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں باپ نے 17 سالہ بیٹی کو مبینہ طورپر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔کوئٹہ پولیس نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے والدہ کے ساتھ تھانے میں آکر مقدمہ درج کروایا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد عبدالمنان کو گرفتار کرلیا گیا۔واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی اور ان کے والد کے ڈی این اے کے نمونےحاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
کوئٹہ میں باپ پر 17 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار

