کوئٹہ (یو این اے)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی)کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں زیر زمین گیس لیکیج کی مرمت کے باعث آج بروز پیر دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں اکرم ہسپتال، عثمان قلعہ، غوث آباد، پشتون آباد، سرکی روڈ، کوئری روڈ، قمبرانی روڈ، تارو چوک، شریف آباد اور گول منڈی شامل ہیں۔ترجمان نے معزز صارفین سے پیش آنے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔
کوئٹہ، متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

