کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھری محمد اشرف بازئی نے کی عدالت میں الزام ثابت ہونے پر 4 افراد کو سزائیں سنا دی گئی، عدالت نے قتل میں ملوث صدام اور ولی خان کو پھانسی کی سزائیں سنا دی ، قتل میں ملوث دیگر ملزمان سلطان اور گلاب شاہ ہو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ،تمام ملزمان کو 4 مختلف مقدمات میں عمر قید اور بھاری جرمانے بھی سنائے گئے، جرمانے ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ،6 ماہ کی سزائیں بھگتنا ہوگی۔ قاتلوں نے 4 مارچ 2022 کو گھریلو تنازعہ پر نواں کلی میں گھر میں گھر کر فائرنگ کی تھی فائرنگ سے میاں بیوی، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوئے تھے۔
کوئٹہ، عدالت نے 6افراد قتل کیس میں 2ملزمان کوپھانسی دیگر کو عمر قید کی سزائیں سنا دی

