کوئٹہ:کوئٹہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹرسائیکل چھیننے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکو ایک شہری سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی پولیس نے جوابی کارروائی کے بعد2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے
کوئٹہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹرسائیکل چھیننے والے 2ملزمان گرفتار

