بختیارآباد :لیویز فورس بختیارآباد نے نیشنل ہائی وے پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اندرون سندھ چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کے احکامات اور اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد میر بہادر خان بنگلزئی کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔لیویز ذرائع کے مطابق ملزم سید نور میسی ٹریکٹر کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کر رہا تھا جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹریکٹر بھی لیویز فورس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ترجمان کے مطابق مزید تفتیش اور کارروائی ایس ایچ او لیویز فورس بختیارآباد کی نگرانی میں جاری ہے۔
بختیارآباد،ٹریکٹر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد، ملزم گرفتار

