گوادر:گوادر کے کھلے سمندر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 5 ماہی گیر جاں بحق جبکہ ایک کو زندہ نکال لیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کل ایک لاش ملی تھی، جب کہ آج مزید چار لاشیں نکالی گئیں۔ جاں بحق ماہی گیروں میں سے دو کی لاشیں کراچی منتقل کر دی گئیں جبکہ تین لاشیں ایدھی سرد خانے میں گوادر میں موجود ہیں۔ ماہی گیروں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو اطلاع دی جا چکی ہے۔
گوادر سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 5 ماہی گیر جاں بحق، ایک زندہ بچا لیا گیا

