کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کو صوبے کا درجہ ملے 54سال ہوگئے مگر کوئٹہ سمیت صوبے کے کسی شہر کا ماسٹر پلان نہیں بن سکا ہے اب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 33شہروں کے ماسٹر پلان بنانے کا کام جاری ہے جو اگلے سال دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔بلوچستان کے سیکرٹری اربن ڈویلپمنٹ امید علی کھوکھر نے نجی ٹی وی بتایا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے شہروں کے ماسٹر پلان بنانے پر کام تیز کردیا ہے کوئٹہ کا ماسٹر پلان لاہور کی ایک فرم بنارہی ہے جس نے تقریبا 50فیصد کام مکمل کرلیا ہے توقع ہے کہ کوئٹہ کا ماسٹر پلان آئندہ سال جون تک بن جائے گا،،سیکرٹری اربن ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ بلوچستان کے دیگر 32شہروں کے ماسٹر کوئٹہ کا ایک ادارہ بنارہا ہے تاہم ان 32شہروں کے ماسٹر پلان آئندہ سال دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
بلوچستان کو صوبے کا درجہ ملے 54سال مکمل مگر کوئٹہ سمیت صوبے کے کسی شہر کا ماسٹر پلان نہیں بن سکا

ٹیگز:
کوئٹہ
