کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے دیہی علاقے میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سامنے آنے والے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ “اب تک کیس میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے “اور آپریشن تیزی سے جاری ہے تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ “ریاست ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی صورت ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا واضح رہے کہ عید سے قبل پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی ان کے احکامات کے تحت بلوچستان پولیس نے موثر آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں ابتک 11 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گی
خاتون اور مرد قتل کیس ٗریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
