پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی وشبود میں شمولیتی پروگرام وشبود سے بی این پی عوامی عوامی کے دیرینہ ساتھی اور مقامی رہنماء میونسپل کمیٹی وشبود کے کونسلر مجیب الرحمن بلو چ نے اپنے ساتھیوں ضیاء الرحمن بلوچ حبیب الرحمن بلوچ، بابو عبدالرحمن بلوچ واجہ شکر اللہ بلوچ محمد یونس بلوچ، حافظ خدارحم، جاوید احمد، عبدالرحمان، عبدالواحد، عبید اللہ، زبیر احمد، محمد خالد، جمعہ خان، گل حسن، ناکو اسماعیل، ماجد موسی، شعیب عیسی، نور حسین، ارشاد احمد، شاہ میر، عبدالحلیم، نزیر احمد، عبدالنبی، مجاہد علی کے ہمراہ بی این پی عوامی سدوزئی گروپ کو خداحافظ کہہ کر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوے باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی تقریب کے موقع پر وشبود میں منعقدہ اجتماع سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ، مرکزی رہنما حاجی محمد اسلام بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پھلین بلوچ، ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ، نوجوان لیڈر ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ، سینئر رہنما خالد بلوچ، ضلعی جنرل سیکریٹری واجہ صدیق بلوچ، تحصیل صدر تاج بلوچ، تحصیل جنرل سیکریٹری الطاف حسین بلوچ، مجیب الرحمن بلوچ، شہزاد رضا، مطیع اللہ، ندیم بلوچ، قاضی رحیم جان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کو اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار اور بلوچستان کی سرزمین سے محبت ہے تاریخ گواہ ہے کہ نیشنل پارٹی نے کھبی قومی حقوق اور بلوچ وسائل کا سودا نہیں کیا 2018 کی الیکشن میں بلوچستان کے عوام کی حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈال کر ٹپہ مافیا کے زریعے سودا گروں کو منتخب کرکے بلوچستان کے وسائل کو کوڈیوں دام فروخت کیا گیا بلوچستان اسمبلی کو بلوچستان کی حقوق کے تحفظ کے بجائے منڈی میں تبدیل کرکے وزراء کیلئے مال غنیمت اور کرپشن کی مارکیٹ بنادیا گیا 2028 کی الیکشن میں جن معاہدے کے تحت لوگوں کو لایا گیا اس معاہدے کی پیشکش نیشنل پارٹی کو بھی کیا گیا لیکن نیشنل پارٹی نے پارلیمنٹ سے باہر رہنے کو ترجیح دی مگر بلوچستان کی سادات اور وسائل پر سوداے کی پیشکش کو مسترد کیا آج نیشنل پارٹی اسمبلی اور اقتدار میں نہیں ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی سر زمین اور وسائل کے سودے میں شریک نہیں رہا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوام کو یقین دلاتا ہے نیشنل پارٹی بلوچستان کی سرزمین کو مادر وطن کا درجہ دیتی ہے مادر وطن کا سودا کھبی نہیں کریگی ہم جمہوری لوگ ہیں پر امن سیاسی جدوجہد اور منطق دلائل سے اپنے حقوق اور وسائل کی ملکیت چاہتے ہیں ہماری جمہوری سیاسی جدوجہد کمزوری نہیں ہے جہاں ہماری بقاء اور سرزمین اور بلوچ وسائل کی بات آتی ہے ہم کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ 2018 میں قائم صوبائی حکومت کے وزراء بلوچستان کی سودے کیلئے بے تاب نظر آتے تھے تاکہ انکی کرپشن اور نوکریوں کی فروخت کیلئے انھیں کھلی چھوٹ ملے پنجگور میں میگا پروجیکٹ کے نام پر سیاسی پارلیمانی تاریخ میں سب سے بڑا میگا کرپشن کیا گیا ایک دوکان اور چاردیواری کے کٹائی کے نام پر مالک کو صرف دو سے تین لاکھ روپے فوٹو سیشن کرکے دیا گیا لیکن سرکاری کاغذوں میں دوکان اور چاردیوریوں کے نام کروڑوں روپے نکال کر وزیروں کے کھاتے میں ڈال دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور گزشتہ پانچ سال کے دور میں شدید کھرب بدحالی بدامنی کا شکار رہی تعلیمی ادارے مفلوج ہسپتالوں کھنڈرات سڑکیں خستہ حالی شکار رہے اس دوران 200 کے قریب سیاسی کارکن سماجی شخصیت دھکان مزدور طالب علم کو صرف زاتی سیاسی مفادات کیلئے شہید کیا گیا اور ائیرپورٹ کو ایک منصوبے کے تحت بند کرکے اسکی اطراف کے سارے زمینوں کو پیدائشی سچ کے نام پر اپنے اور منشیوں کے نام الاٹ کیا گیا انٹرنیٹ گزشتہ پانچ سال سے بند ہے لیکن وزیر کی کانوں تک جو نہیں رینگتی ہے کہ طالب علم عوام اور کاروباری لوگ کس مشکل دور سے گزر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی پنجگور کے عوام کو یقین دلاتا ہے کہ اگر نیشنل پارٹی کو موقع دیا گیا تو نیشنل پارٹی ائیرپورٹ اور انٹرنیٹ کی بحالی تعلیمی اداروں کو اور محکمہ صحت کے اداروں کی فعالی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڈے گی سیاست عبادت اور خدمت کا نام ہے مگر مصنوعی قیادت نے سیاست کو تجارت کا درجہ دیکر صرف مال بنانے تک محدود کردیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان اور مظلوم طبقات سیاسی ورکروں کی نمائندہ جماعت اور مضبوط مورچہ ہے۔ نیشنل پارٹی عوام اور ورکروں کو کھبی مایوس نہیں کریگی۔یشنل پارٹی عوامی جماعت اور جمہور کی سیاست پر یقین رکھتی ہے نیشنل پارٹی کا دروازہ عوام اور سیاسی ورکروں کیلئے ہمیشہ کھلا رہے گی۔
نیشنل پارٹی کو اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار اور بلوچستان کی سرزمین سے محبت ہے،رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
رحمت صالح بلوچ
