کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) سب تحصیل تمبو میں سڑک کی تعمیر کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹریکٹر ٹینکر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شہداد ولد نائب تحصیلدار جلال مری کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد لاش کو ضروری کارروائی کے لیے قریبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔
کوہلو،سب تحصیل تمبو میں ٹریکٹر ٹینکر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

