چاغی(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر چاغی نے لیویز فورس سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام لیویز اہلکاروں کو ان کے فرائض سے فارغ کر کے باقاعدہ طور پر پولیس میں ضم کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق اب تمام لیویز اہلکار پولیس کمانڈ کے تحت ڈیوٹی انجام دیں گے اور بغیر پولیس ہدایت کے کسی بھی قسم کی ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مزید کہا گیا ہے کہ ایس پی چاغی کو غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔ لیویز فورس کے پولیس میں انضمام کے اس فیصلے کو ضلعی سطح پر ایک بڑی انتظامی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔
چاغی میں لیویز فورس کو باقاعدہ طور پر پولیس میں ضم کر دیا گیا

