کوئٹہ : کوئٹہ میں پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد کرایا گیا چیمپین شپ میں کوئٹہ کے 20 کراٹے کلبز کے مابین مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان سپورٹس بورڈ میں کراٹے چیمپین شپ منعقد ہوئی جس میں شریک ہر کھلاڑی نے جیتنے کی غرض سے جم کرمدمقابل کو چت کرنے کے خوب داو پیچ کھیلے۔ ان مقابلوں میں خواتین کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ میڈلز جیتے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ دیگر اضلاع اور صوبوں کے کھلاڑیوں کو مالی مشکلات کے سبب مقابلوں کا حصہ نہیں بنا سکے۔ مقابلوں کے اختتام پر فاتح کھلاڑیوں کو انعامات دے کرانکی حوصلہ افزائی کی گئی۔
پی سی بی کی جانب سے کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد

