کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین بھارتی ایجنٹ جہنم واصل کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں بہادر افسر میجر سید ربنواز طارق عمر: 34 سال، تعلق: ضلع مظفرآباد نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید میجر ربنواز اپنے دستے کی قیادت فرنٹ سے کر رہے تھے اور دلیری سے لڑتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔فوجی ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی پشت پناہی میں چلنے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔قوم شہید میجر ربنواز طارق کی عظیم قربانی پر فخر محسوس کرتی ہے اور ان کی شجاعت کو سلام پیش کرتی ہے۔
آواران ،فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردہلاک ،شہید میجر ربنواز قوم کا فخر ہیں،آئی ایس پی آر

