کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کوئٹہ، پشین، بولان، بارکھان، زیارت، شیرانی، لورالائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ، آوران، سوراب، قلعہ سیف اللہ سمیت ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری

ٹیگز:
کوئٹہ
