کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے قلات کے قریب قومی شاہراہ پر عام مسافر بس پر بلاجواز فائرنگ و بے گناہ شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو سنگین مجرمانہ عمل قرار دیا ہے جو صوبے میں بقائے باہمی و انسانی اقدار کے خلاف ہے ھماری دْعا ہے اللہ تعالیٰ شہدا کی مغفرت و زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے صوبے میں پے در پے خونی واقعات حکومت کی ناکامی و غیر موثر انتظامی عملداری و سیکورٹی فورسز کی کوتاہی قابل گرفت ہونی چاہیے مجرموں کے خلاف کاروائی سمیت شاہراہوں کی حفاظت میں حکومتوں و متعلقہ سیکوراتی اداروں کی غفلت پر بھی کارواء کی ضرورت ہے
پے در پے خونی واقعات حکومت کی ناکامی و سیکورٹی فورسز کی کوتاہی قابل گرفت ہونی چاہیے، امان اللہ کنرانی

