کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا سروس امن و امان کی صورتحال کے باعث 24 گھنٹے کے لیے بند کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کا بتانا ہے کہ موبائل فون ڈیٹا سروس آج رات 12 بجے تک بند رکھی جائے گی، ڈیٹا سروس بند ہونے سے طلبا، کاروباری حضرات، آن لائن خدمات سرانجام دینے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل

ٹیگز:
کوئٹہ
