مچھ(یو این اے )کولپور بائی پاس کے قریب مسلح افراد نے منظم انداز میں ناکہ لگا کر سیکریٹریٹ بس، ڈپٹی کمشنر سبی اور مچھ پولیس کی سرکاری گاڑیوں کو روک کر قبضے میں لے لیا۔ حملہ آوروں نے سیکریٹریٹ بس کے ٹائر برسٹ کر دیے، جبکہ پولیس اور ڈی سی سبی کی سرکاری گاڑی پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد کارروائی کے بعد جائے وقوعہ سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
کولپور بائی پاس پر مسلح افراد کا حملہ، بس اور سرکاری گاڑیاں قبضے میں لے لی

