کوئٹہ(یو این اے )تھانہ نیو کچلاک کی حدود میں واقع کلی صاحبزادہ بوستان روڈ پر شادی شدہ خاتون زربانو کی مشتبہ حالات میں موت کے بعد پولیس نے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقتولہ کے بھائی یاالحق کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق زربانو کو اس کے شوہر محب اللہ نے مبینہ طور پر گھر میں تشدد کرکے قتل کیا اور خاموشی سے دفنا دیا۔مدعی کے مطابق وہ گلستان میں محنت مزدوری پر تھا جب 4 جولائی کو والدہ نے فون پر اطلاع دی کہ داماد محب اللہ نے کہا ہے کہ بیٹا مصور فوت ہو گیا ہے، لیکن جب والدہ اور بہنیں محب اللہ کے گھر پہنچیں تو معلوم ہوا کہ درحقیقت زربانو جاں بحق ہو چکی ہے۔ اطلاع ملنے پر یاالحق اگلے دن گھر پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ بہن کو دفنا دیا گیا ہے۔ بعد ازاں چھوٹی بہن فریدہ نے بتایا کہ مقتولہ کے جسم پر ہاتھ، کندھے اور سینے پر تشدد کے نشانات تھے اور وہ حاملہ بھی تھی۔زربانو کی دو سال قبل محب اللہ سے شادی ہوئی تھی اور ایک سالہ بیٹا مصور بھی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مدعی نے پولیس کو تحریری درخواست دی جس پر تھانہ نیو کچلاک نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مقدمہ نمبر 88/25 زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان درج کر لیا۔عدالت سے رجوع کے بعد سیشن جج کچلاک نے تصویری شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم جاری کیا ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
کچلاک ،شادی شدہ خاتون پر تشدد کے بعد مبینہ قتل، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

