کوئٹہ(یو این اے)ہم بلاول بھٹو زرداری کے بیان کی مذمت کرتے ہیں محب وطن پاکستانی افراد کو بھارت کے حوالے کرنے کا خیال ہی ناقابلِ تصور ہے۔ خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ خود بھارت کا اپنا وزیراعظم ہے پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم بھارتی صحافی کے ساتھ ہونے والے انٹرویو کے بارے میں تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ بھارتی صحافی نے بھارتی حکومت کا پروپیگنڈا آگے بڑھایا، حقائق کے برعکس بیانات دیے، اور حقیقت یہ ہے کہ خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ خود بھارت کا اپنا وزیراعظم ہے۔ بلاول کو بھارت سے دہشت گردی کے پاکستان میں اصل ذہن ایجٹ ڈوول کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا۔ پاکستان کے محب وطن افراد پر دہشت گردی کے الزامات بھارت کے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، جو دہائیوں سے جاری ہے۔ پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، ہم نے تقریبا ایک لاکھ جانیں گنوائی ہیں۔ ہمیں معذرت خواہانہ پالیسی سے چھٹکارا حاصل کرکے حقیقت پسندانہ موقف پر مضبوطی سے کھڑا ہونا چاہیے۔ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے اپنے فعال ادارے اور آئین پر مبنی عدالتی نظام موجود ہے۔
بھارتی پروپیگنڈے کی ترویج ناقابل قبول، بلاول بھٹو کا بیان قومی خودمختاری کے منافی ہے، پرنس آغا عمر جان احمدزئی

