گنداواہ(یو این اے)ضلع جھل مگسی کے ہیڈکوارٹر گنداواہ میں اس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی جب گزشتہ روز مسخ شدہ لاش کو گل محمد عرف گلو کے طور پر شناخت کرکے دفنا دیا گیا، تاہم بعد ازاں گل محمد نے ویڈیو پیغام جاری کر کے اپنی زندگی کی تصدیق کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق مقامی شیخ برادری نے لاش کو گل محمد کے طور پر شناخت کیا تھا اور ڈنل فقیر قبرستان میں تدفین کی گئی تھی۔ گل محمد کا زندہ نکل آنا شناخت میں سنگین غلطی کی نشاندہی کرتا ہے۔ واقعے نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی تفتیشی عمل پر سوالات اٹھا دیے ہیں، جبکہ اصل لاش کی شناخت تاحال نامعلوم ہے۔
گنداواہ،مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ نکلا، ویڈیو وائرل

