قلات(یو این اے)قلات کے علاقے کلی عزیز آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمی اہلکار اور شہید کانسٹیبل کی نعش کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد شہید کی نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے، جبکہ مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
قلات، مسلح افراد کی فائرنگ، ایک پولیس کانسٹیبل شہید، دوسرازخمی

