کولکتہ (ڈیلی گرین گوادر) بھارتی کرکٹر محمد شامی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ان کی سابق اہلیہ مقدمہ جیت گئیں۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے محمد شامی کی مطابق سابق اہلیہ حسین جہاں کے وکیل امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ یہ ان موکلہ کے لئے ایک بہترین لمحہ تھا، 2018ء سے 2024ء تک انہوں نے بہت دوڑ دھوپ کی، بالآخر حسین جہاں کو ڈیڑھ لاکھ اور بیٹی کو اڑھائی لاکھ روپے ماہانا ادا کئے جانے کا یہ حکم کھلی عدالت میں جاری ہوا۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عبوری حکم کی مرکزی درخواست کو چھ ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ جب فریقین نان نفقے کی سماعت نمٹانے کے لئے دوبارہ ٹرائل کورٹ لوٹیں تو یہ رقم چھ لاکھ تک بڑھ جائے کیونکہ حسین جہاں نے اپنی درخواست میں اس مد میں سات لاکھ اور تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
شامی کی مشکلات میں مزید اضافہ، سابق اہلیہ مقدمہ جیت گئیں

ٹیگز:
شامی
