بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 40 کلو میٹر دور اور گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔تاہم، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

