دکی (یو این اے )دکی کی مقامی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث ایک کانکن دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق کانکن کی شناخت نصیب اللہ ولد بسم اللہ قوم بارکزئی سکنہ افغانستان کے نام سے ہوئی ہے۔لاش کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔
دکی،کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے کان کن جاں بحق

