کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)دکی کے علاقے سب تحصیل تلاو یونین کونسل لاکھی ٹو میں انمبار ندی میں نہاتے ہوئے چار بہنیں ڈوب کر جانبحق ہوگئی ڈوبنے والی بہنوں میں 11 سالہ زرکنا،8 سالہ خاتون بی بی،سات سالہ فریحہ بی بی اور پانچ سالہ سوا بی بی شامل ہیں۔ڈوب کر جانبحق ہونے والی چاروں بہنیں بہرام خان بزدار کی بیٹیاں تھی۔علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کردی
دکی انمبار ندی میں نہاتے ہوئے چار بہنیں ڈوب کر جان بحق

ٹیگز:
دکی
