اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جماعتیں آج بجٹ کو بے نقاب کریں گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کعرت ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، حکومت اپنی ناکامی عوام کے سامنے رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بجٹ کے حوالے سے کوئی تقسیم نہیں ہے۔ بجٹ میں ریلیف کی کوئی توقع نہیں ہے۔

