سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال کی وجہ سے باجوڑ میں 3 دن کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا، کرفیو تحصیل لوئی ماموند میں نافذ کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔یہ فیصلہ مخدوش سیکیورٹی صورت حال کی وجہ سے کیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی، اس پابندی کا مقصد شدت پسندوں کے خلاف کارروائی ہے۔تحصیل لوئی ماموند میں کرفیو کے حوالے سے باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علاقہ مکینوں کے گھروں سے نکلنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، نقل وحرکت پر یہ پابندی آج سے 31 جولائی شام 5 بجے تک نافذ العمل ہوگی۔
باجوڑ میں 3 دن کیلئےکرفیو نافذ

