کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی:ایف آئی اے:ہیڈکوارٹر اسلام آباد کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے انسانی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک ایک اہم ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ کی شناخت محمد ناظم کے نام سے ہوئی ہے، جسے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی میں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ محمد ناظم کا تعلق سرگودھا سے ہے اور وہ انسانی سمگلنگ کے ایک منظم اور خطرناک نیٹ ورک کا اہم رکن ہے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے درجنوں شہریوں کو غیر قانونی راستوں کے ذریعے پاکستان سے ایران اور پھر ترکی منتقل کیا۔ تہران میں اس نے ایک سیف ہاس قائم کر رکھا تھا، جہاں متاثرہ افراد کو قید رکھا جاتا تھا۔ مزید یہ کہ ان افراد پر تشدد کر کے ان کے خاندانوں سے پاکستان میں تاوان وصول کیا جاتا رہا۔ایف آئی اے کے مطابق محمد ناظم مبینہ طور پر اپنی بیوی کے بینک اکانٹ کو بھی غیر قانونی مالی لین دین کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔ گرفتار ملزم سے انسانی سمگلنگ سے متعلق اہم شواہد، تہران میں قید متاثرہ افراد کی تصاویر اور دیگر مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق محمد ناظم کے خلاف دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کوئٹہ سے گرفتار

ٹیگز:
انسانی
