زیارت(ڈیلی گرین گوادر)زیارت اور اس کے مضافاتی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں کلی زڑگی ڈیم کے قریب ندی عبور کرتے ہوئے دو خواتین ڈوب گئیں۔ مقامی افراد نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کوششیں کیں، تاہم تاحال کوئی باضابطہ ریسکیو آپریشن شروع نہیں ہو سکا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ خواتین ندی کے تیز بہا کو عبور کر رہی تھیں۔ مسلسل بارش کے باعث ندیوں اور نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جس کے سبب عام نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی خواتین کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے، جب کہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈوبنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کئی افراد بارش کے دوران محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔تاحال ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی جانب سے باضابطہ کارروائی کا آغاز نہیں ہو سکا، جس پر علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
زیارت ٗ شدید بارشیں، کلی زڑگی ڈیم میں 2 خواتین ڈوب گئیں

ٹیگز:
زیارت
