چاغی(ڈیلی گرین گوادر) دالبندین کے علاقے لاگاپ میں پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ٹرک کے ٹائر برسٹ ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے ایک گاڑی کو آگ بھی لگا دی۔ خوش قسمتی سے تمام ڈرائیور محفوظ رہے۔لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب دالبندین شہر سے تقریبا 15 کلومیٹر دور کوئٹہ کی جانب پیش آیا، جہاں پرائیویٹ گاڑیاں چاغی سے معدنیات لوڈ کرکے کوئٹہ کی طرف روانہ تھیں۔مسلح افراد نے اچانک گاڑیوں پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے اور بعد ازاں اسے نذر آتش کر دیا گیا۔واقعے کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حملے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت کے حوالے سے مقامی انتظامیہ مزید تفتیش کر رہی ہے۔واقعے کے بعد آر سی ڈی شاہراہ پر کچھ وقت کے لیے ٹریفک معطل رہی تاہم اب حالات معمول پر آ گئے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی گشت بڑھا دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
متعلقہ خبریں
ڈاکٹرغلام فاروق ہوت ڈی جی ہیلتھ تعینات
January 5, 2024
green gwadar
پی ڈی ایم اور اپوزیشن کا تاریخی جلسہ حکومت کے تابوت میں آخری کھیل ثابت ہوگا، سردا یعقوب ناصر
March 27, 2022
green gwadar
کیچ، نامعلوم افراد کا گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ
September 28, 2024
green gwadar
