حب(ڈیلی گرین گوادر) حب، وندر، گڈانی اور ساکران میں رات گئے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلابی ریلا بھی دیکھا گیا ہے۔بارش کے بعد حب کے گلی محلوں نے تالب کا منظر پیش کرنا شروع کر دیا، چند گھنٹوں کی بارش نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، سیوریج نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا۔ شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔دوسری جانب بارش کی چند بوندیں گرتے ہی کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی، جو کئی گھنٹوں گزرنے کے باوجود بحال نہیں کی گئی، جس پر شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر سیوریج، نکاسی آب اور بجلی کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے اور ضلعی انتظامیہ اپنی خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرے۔
حب، وندر، گڈانی اور ساکران میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع، سیوریج نظام مفلوج

