لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ صوبائی صدر نصر اللہ خان زیرے اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نعمت اللہ جلالزئی نے گزشتہ روز لورالائی میں پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن مالک افغان اور صوبائی کمیٹی کے رکن حاجی لونگ خان ناصر کے انتقال پر ان کے گھر فاتحہ خوانی کے موقع پرآن کے لواحقین ماسٹر حنان کدیزئی اور پارٹی مرکزی کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ کمال خان،پروفیسر نواب خان ناصر ایڈووکیٹ شائستہ خان اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین پارٹی قوم اور وطن کے عظیم سرمایہ تھے اان کی خدمات اور قربانی کو کسی بھی صورت میں بھولنے نہیں دینگے جب تک یہ وطن،قوم اور پارٹی رہے گی مالک افغان، حاجی لونگ ناصر اور دیگر اکابرین کے نام زندہ رہیں گے ونکہ مرحومین نے زندگی بھر پارٹی کاز اور منشور پر مصلحت کے شکار نہیں ہوئے تھے خصوصاً ملی شہید افغان شہید عثمان شہید،باباے افغان رحیم مندوخیل کے ساتھ دلی اور شعوری لگاو اور دیگر اکابرین اور شہداء کے نقش و قدم پر چلتے ھوئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیے۔ انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی کہ اللہ تعالیٰ دونوں مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین اور ھم سب پارٹی کارکنوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ قبل ازیں چیئرمین اور دیگر رہنماؤں نے مرحوم حاجی لونگ خان ناصر کے قبر پر پارٹی پرچم کشائی اور دعا کی۔۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی مالیات سیکرٹری سید اکبر کاکڑ، غنی فدائی ضلعی سیکرٹری مصطفیٰ کمال کاکڑ،مرکزی کمیٹی کے ارکان سردار اللہ یار جوگیزی،شمس رودوال، نعمت شبوزی،اسلم بھائی جان،مالک حیدرزی،محبت ملازی،حاجی عمرنسخیل،انجینئر متین کاکڑ، انجینئر عصمت شبوزی اور پارٹی کے دیگر مرکزی اور صوبائی کمیٹی ضلعی ایگزیکٹو کونسل کے درجنوں ارکان بھی چیرمین کے ہمراہ تھے
کارکنوں کی عظمت اور خدمات کوہمیشہ یاد رکھیں گے،خوشحال خان کاکڑ

ٹیگز:
خوشحال خان کاکڑ
