سبی(ڈیلی گرین گوادر) سبی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کرکے ایک شخص کو جاں بحق کردیاتفصیلات کے مطابق اتوار کو سبی کے علاقے کڑک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کرکے ایک شخص وزیر خان جدون کوجاں بحق کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پویس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
سبی،فائرنگ اورکلہاڑیوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
سبی
