لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ اسلام ایک شعبہ زندگی تک محدود نہیں بلکہ وہ پورے کے پورے نظام زندگی پر اپنی حکمرانی اور عملی نفاذ چاہتا ہے ۔دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو دنیا پر حکومت کرنے آیا ہے ، اس کی حکومت کو من و عن نافذ کرنا امت مسلمہ کی اولین زمہ داری ہے اور یہی جماعت اسلامی کا مشن ہے- حلقہ خواتین جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے اجتماع کارکنان سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فکر اور ذکر دونوں منزل کی بنیاد ہیں -کارکنان کی تربیت سازی کا مقصد بہترین افراد کی تیاری ہے جو دین کے عملی پہلوؤں کو بطورنمونہ معاشرے کے سامنے پیش کر سکیں ۔
انہوں نے مذید کہا کہ ریاست میں اقامت دین حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اگر حکومت اپنا یہ فرض پورا نہ کرے تو امت مسلمہ کے گروہوں کو اس کام کے لیے اٹھ جانا چاہیے- جماعت اسلامی وہ منظم گروہ ہے جو اس فریضے کی انجام دہی صرف خوشنودی رب کے لیے کرتے ہیں
ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مقصد امت کو غلامی کے نظام سے نکال کر عظمت رفتہ سے ہمکنار کرنا ہے -کارکنان باہمی تعلقات کو مضبوط کریں اور جزیات میں الجھنے کی بجائے بڑے مشن کے لیے منظم جدو جہد کریں- انہوں نے مذید کہا کہ زندہ دل اور جواں ہمت مکینوں کی بستی ،غزہ اب تباہی کا مسکن بن چکا ہے-انسانی حقوق کے علمبردار غزہ میں انسانی المیے پر خاموش تماشائ بنے رہے -عالمی دھشت گرد امریکہ اور اسرائیل توسیع پسندانہ عزائم کے تحت ایران پر حملہ کر چکے ہیں۔ اس لئے مسلمان حکمران غفلت کی نیند سے بیدار ہوں -دریں اثناء ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے کارکنان کے سوالات کے جوابات دئیے
اجتماعیت کی منزل حکومتی نظام کا قیام کی جدوجہد کے لیے ڈٹ جانا ہوگا : ڈاکٹر حمیرا طارق

ٹیگز:
ڈاکٹر حمیرا طارق
