خضدار (ڈیلی گرین گوادر) وڈھ میں سیکورٹی فورسز کی پیٹرولنگ جاری ہے ۔ قیادت ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی ایف سی کمانڈٹ کرنل حافظ کاشف اور ایس ایس پی خضدار فہد خان کھوسہ کررہے ہیں ۔
لیویز پولیس اور ایف سی کی گشت نیشنل ہائی وے پر جاری ہے ۔ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ حالات کو معمول پر لائیں، فریقین کی جانب سے فائرنگ کے سلسلے کو روکنا اور قیام امن میں بہتری لانا ہے ۔دوسری جانب حکومتی اور قبائلی سطح پر فریقین سے روابط بھی جاری ہیں اور مسئلے کے حل کے لئے کوششیں کی جاری ہیں ۔

