کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے انتقال کو اہل خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ والد کا سایہ اولاد کے لیے ایک عظیم نعمت اور مضبوط سہارا ہوتا ہے جس کا خلا کبھی پْر نہیں ہو سکتا انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مینا مجید بلوچ اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
