اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایرانی میزائلوں کی ایک نئی بارش نے اسرائیل کے 4 مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تل ابیب اور مقبوضہ مغربی بیت المقدس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ان حملوں میں تل ابیب کے نواحی علاقے ہرزیلیا میں ایک 8 منزلہ عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ ساحلی شہر حیفہ میں ایک مسافر بس آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ اور وہ مکمل طور پر جل گئی۔ اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے محفوظ علاقوں میں منتقل ہوجائیں۔ایرانی میزائلوں کی اسرائیل پر پھر بارش، عمارات اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ قبل ازیں ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہریوں کو فی الفور دارالحکومت تل ابیب چھوڑنے کی وارننگ دیدی۔ 2 اسرائیلی ٹی وی چینلز کی اپنے اسٹاف کو دفاتر خالی کرنے کی ہدایت۔ ایران نے اسرائیل کا ایک ایف 35 طیارہ مار گرایا۔ ایران نے پہلی بار سپر سانگ میزائل کرلیا۔ گزشتہ روز بھی ایران نے 100 سے زائد میزائل داغے۔ ایران کی نئی تکنیک سے اسرائیلی کا دفاعی نظام ناکارہ ہوگیا۔درجنوں میزائل اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ حیفہ، تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر اسرائیلی شہر دھماکوں سے مسلسل گونج رہے ہیں۔ایرانی حملوں کا نشانہ بن کر مزید 11 اسرائیلی ہلاک اور 180 زخمی ہوگئے۔ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بنتی جا رہی ہیں۔ حیفہ پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔دوسری طرف ایران کے دارالحکومت تہران پر بھی اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، شمال مشرقی تہران میں گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل آسمان کی طرف بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔ مہر نیوز نے اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج شائع کی ہے جس میں کئی عمارتوں کے اوپر گہرے سرمئی دھوئیں کی تہیں دیکھی جا سکتی ہیں۔
ایرانی میزائلوں کی اسرائیل پر پھر بارش – ایران کا اسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کرنے کی تیاری

ٹیگز:
ایرانی
