خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خضدار کی تحصیل وڈھ میں خاتون سمیت دوافرادکو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وڈھ میں ایک واقعہ میں واقع پیش آئی ایک خاتون سمیت دوافراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔ قتل کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ مقامی انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لیویز کے مطابق پیر کو مستونگ کے علاقے سنگر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے منیر احمد ولد خدابخش کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔
تیسرا واقع خضدار کے دور دراز علاقہ پیر ابراہیم میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے گلزار ساسولی اور ان کا ساتھی حامد بھوتانی قتل ہوگئے ، دونوں موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ گلزار ساسولی ٹیچر تھے اس سے قبل بھی ان پر کئی مرتبہ قاتلانہ حملہ ہوئے وہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔ تاہم اس مرتبہ کا حملہ جان لیوا ثابت ہوا۔
خضداراور مستونگ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5افراد جاں بحق

