ڈھاڈر(ڈیلی گرین گوادر) پولیس لائن ڈھاڈر پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق پولیس لائن ڈھاڈر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
ڈھاڈر،پولیس لائن پر دستی بم حملہ

ٹیگز:
ڈھاڈر
