کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسمبلی کی پرانی عمارت ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں رہی تھی پارلیمنٹ کی نئی عمارت وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیر کی جائے گی اسمبلی کی نئی عمارت بلوچستان کے ثقافتی رنگ اور روایات کی عکاس ہوگی۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی فنڈز کا نوے فیصد بروقت استعمال ممکن ہوا،آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی نئے بجٹ میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بجٹ سرپلس بجٹ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں امن بحال ہورہا ہے آج بلوچستان میں ہر جگہ شاہراہیں کھلی ہیں
پہلی بار ترقیاتی فنڈز کا نوے فیصد بروقت استعمال ممکن ہوا، میرسرفراز بگٹی

ٹیگز:
میرسرفراز بگٹی
