اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)اوستہ محمد میں پولیس نے گھر سے نوجوان کی نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق بدھ کو اوستہ محمد کے علاقے یعقوب محلہ میں پولیس نے گھر امام بخش جمالی کے 14سالہ بیٹے حسن جمالی کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کے گردن پر رسی کے نشانا ت واضح ہیں تاہم میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد موت کی صحیح وجہ سامنے آئے گی۔ پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے۔
اوستہ محمد ` ٗگھر سے نوجوان کی نعش برآمد

ٹیگز:
اوستہ محمد
