کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشین کے چار لیویز اہلکاروں کو منشیات کیس میں ملوث ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویزفورس عبدالغفار مگسی کے مطابق سرخاب منشیات کیس میں ملوث،اختیارات کے غلط استعمال، منشیات فروشوں اور سہولت کاروں کے ساتھ رابطے قائم کرنے اور بدعنوانی میں ملوث پشین کے 4لیویزاہلکاروں نائب رسالدار یونس خان،محرر امیر محمد، محرر کلیم اللہ اور سپاہی محمدشفیع کونوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔
پشین ٗ لیویز اہلکاروں کو منشیات میں ملوث ہونے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا

ٹیگز:
پشین
