جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی کی خصوصی دلچسپی سے ضلع جھل مگسی میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا جوکہ عوام کے لیے ایک خوش آئند بات ہے مین رابطہ پل گنداواہ کا اہم منصوبہ تیزی سے پایہ تکمیل کی جانب گامزن ہے جس میں پل کے دونوں اطراف مزید بڑھایا جارہا ہے تاکہ سیلابی ریلہ پل کو نقصان دینے کے بجائے بآسانی گزر سکے۔ اس پروجیکٹ کی براہِ راست نگرانی پروجیکٹ ڈائریکٹر حامد بنگلزئی، ایکسئین پروجیکٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ثاقب سرور کر رہے ہیں جبکہ پروجیکٹ انجنئیر جلال الدین، پروجیکٹ انجنئیر عبدالقیوم، جونیئر انجنئیر غلام اکبر، سب انجنئیر زبیر احمد انجام دے رہے ہیں جو اس بات کا مظہر ہے کہ کام نہایت سنجیدگی، شفافیت اور تیز رفتاری سے جاری ہے۔یہ تمام منصوبے سینئر صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی کی انتھک کوششوں اور فعال رہنمائی کی بدولت منظور ہو رہے ہیں، جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ محکمہ بی اینڈ آر جھل مگسی ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ گنداواہ نوتال روڈ بادرھ کا ایک بڑا نیا پل، لانڈھی شریف میں تین بڑے پل، گنداواہ سے نوتال تک پختہ سڑک کی تعمیر بھی کی جاے گی محکمہ بی اینڈ آر جھل مگسی کی جانب سے اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ نوشہرہ ٹو جھل مگسی میں نوتال روڈ کے فنڈز استعمال ہو رہے ہیں جوکہ سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں۔ اس بات میں کوئی صداقت نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نوشہرہ ٹو جھل مگسی روڈ کا الگ فنڈ ہے اور نوتال ٹو گنداواہ روڈ کا الگ فنڈ ہے۔اگر کسی کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہے تو وہ بلاجھجک دفتر آ کر پیش کرے۔غلط معلومات پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی ہے بلکہ عوامی مفاد کے خلاف بھی ہے۔ہم عوامی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں، اور ہر منصوبہ دیانتداری اور خلوص سے مکمل کیا جا رہا ہے۔
جھل مگسی ٗ نوابزادہ طارق مگسی کے فنڈز سے ترقیاتی کام جاری

ٹیگز:
نوابزادہ طارق
