چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحد پر تعینات فوج کی تعداد کو حالیہ کشیدگی سے پہلے کی صورتحال پر لانے کے قریب ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اس بحران نے مستقبل میں کشیدگی کے خطرے میں اضافہ کر دیا ہے، کسی بھی وقت اسٹریٹجک مس کیلکولیشن کو مسترد نہیں کر سکتے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ دونوں افواج نے اپنی فوج کی سطح میں کمی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ ’ہم تقریباً 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آچکے ہیں، ہم اس کے قریب پہنچ رہے ہیں، یا ممکنہ طور پر پہنچ چکے ہیں‘۔بھارتی وزارت دفاع اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے دفتر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے بیان پر ’رائٹرز‘ کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔
بھارت کے ساتھ مستقبل میں کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا

ٹیگز:
ساحر شمشاد
