کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبائی وزیر طاہرمحمود خان مرحوم کی بیٹی ایمان طاہر محمود نے کہا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے نوجوانوں کوتعلیم،صحت،کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات اورسماجی برائیوں سے دور رکھا جاسکے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں سوشل ورکرز کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اس موقع پر چیئرمین پاکستان یوتھ پیس موومنٹ ارباب ناصر حیدر کاسی سمیت دیگربھی موجود تھے۔ایمان طاہر محمود نے کہا کہ میرے چچا و سابق صوبائی وزیر شہید شفیق احمد خان اور میرے والد سابق صوبائی طاہر محمود خان نے ہمیشہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی میں انکے مشن کو جاری رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کو یقینی بناوں گی۔انہوں نے کہا کہ اسوقت عوام اور خاص کر نوجوانوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے ہمیں ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع اور کھیلوں کے میدان نہ ہونے کے باعث نوجوان نسل منشیات اور سماجی برائیوں کی طرف راغب ہورہی ہے جو کسی بھی طرح معاشرے کیلئے نیک شگون نہیں ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں کیلئے روزگار اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے جہاں خواتین کو باہرنکلتے وقت بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حکومت نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا قیام عمل میں لائے جہاں خواتین کو مختلف ہنرسکھائے جاسکیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں۔
سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے،ایمان طاہر محمود

ٹیگز:
ایمان طاہر
